قائم شدہ 2002

ہمارے بارے میں

2002 سے دلوں کو دینی علم اور بہترین کردار سے منور کرنے میں مصروفِ عمل۔

500+
سرگرم طلبہ
50+
سند یافتہ حفاظ
ہمارے بارے میں

تعارف

جامعہ علی المرتضیٰ کا قیام 2002 میں عمل میں آیا اور تب سے یہ ادارہ لوگوں کی دینی خدمت میں کوشاں ہے۔ یہاں حفظِ قرآن، ناظرہ، درسِ نظامی اور درساتِ دینیہ کورس کی تعلیم دی جاتی ہے۔

ہر عمر کے افراد کے لیے مختلف شعبہ جات میں یہ ادارہ کوشاں ہے۔ ہر سال یہاں سے کثیر تعداد میں طلبہ حفظِ قرآن مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوتے ہیں۔

ادارہ اپنے نصاب کی تشکیل میں دینی تعلیمی روایت اور عصری تقاضوں کو یکجا کرتا ہے، تاکہ طلبہ نہ صرف قرآن و سنت کے علم سے آراستہ ہوں بلکہ زمانے کے تقاضوں سے بھی بخوبی واقف رہیں۔

طلبہ کے لیے رہائش، طعام اور تربیت کا مکمل نظام موجود ہے، جس کی نگرانی مستند اور تجربہ کار اساتذہ کرام کی زیرِ نگرانی میں ہوتی ہے۔

یہ ادارہ حضرت قاری عبداللہ صاحب اور حضرت قاری عبدالستار صاحب کی زیرِ نگرانی چل رہا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ حضرت مولانا حسان صاحب، قاری ولید صاحب اور قاری انوار الحق صاحب بھی اسی وژن کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔

ہمارا مشن

معیاری دینی تعلیم کو عصری ضرورت کے مطابق اس انداز میں پیش کرنا کہ ایسے باعمل افراد تیار ہوں جو معاشرے کے ہر شعبے میں مؤثر خدمات سرانجام دے سکیں۔

ہمارا وژن

زندگی کے تمام شعبوں میں امتِ مسلمہ کی رہنمائی کے لیے ایسے اہلِ علم تیار کرنا جو دینی علم اور شریعتِ مطہرہ پر خود عمل پیرا ہوں، اور عصری علوم کی مہارت سے بھی آراستہ ہوں۔

مسجد و جامعہ کی ویڈیو جھلکیاں

ہمارے مدرسے کا تعاون کریں

آج ہی عطیہ کریں

آپ کا تعاون ہمارے طلبہ کی تعلیم و کفالت کرتا ہے۔ ہر عطیہ صدقہ جاریہ ہے۔

0+
سالہ خدمات
0+
طلبہ
0+
قابل اساتذہ
عطیہ کریں

ہم سے رابطہ

ہم سے رابطہ کریں

  • کال کریں:0304-0417136 / 0300-4829757 / 0307-4945700
  • ای میل:jamiaaliulmurtaza@gmail.com
  • واٹس ایپ:0304-0417136 / 0300-4829757 / 0307-4945700
  • پتہ:1033 اسامہ بلاک نشتر کالونی لاہور
فارم کے ذریعے رابطہ